- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
ہانگ کانگ کے ابھرتے ستاروں کی چمک ماند، پاکستان کامیاب
کراچی: ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے ابھرتے ستاروں کی چمک ماند کردی۔
ایمرجنگ ایشیا کپ گروپ بی کے مقابلوں کا سخت سیکیورٹی میں آغاز ہوگیا، سیکڑوں اہلکار موجود لیکن تماشائی غائب رہے، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹ پر 366رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 130رنز جوڑے، جس میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، علی عمران نے11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز اسکور کیے،خوشدل شاہ کے 40 گیندوں پر جارحانہ 83رنز میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
کپتان محمد رضوان33رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اعزاز خان نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم34اوورز میں 141رنز پرڈھیر ہوگئی، شاہد واصف 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے رائٹ میڈیم پیسر 19 سالہ محمد الیاس نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں35رنز دے کر5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انھوں نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی اپنے نام کی، خوشدل نے 2وکٹیں لیں۔
دوسری جانب ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ پر یو اے ای نے بنگلہ دیش کو 97 رنز سے شکست دی، فاتح سائیڈ 267 رنز پر آؤٹ ہوئی، اشفاق احمد نے 98 رنزاسکور کیے، شریف السلام نے 4 اورخالد احمد نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 170 رنز پر ہمت ہار گئی، احمد رضا اورعمران حیدر نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آج نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کا یو اے ای سے مقابلہ ہوگا، ساؤتھ اینڈ کلب پربنگلہ دیشی ٹیم ہانگ کانگ سے ٹکرائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔