لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر ملالہ کو ہارورڈ یونیورسٹی کا ایوارڈ دینے کا اعلان

اے پی پی  جمعـء 7 دسمبر 2018
ملالہ نے ہمت، حوصلہ اورعزم کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے، اسکول ڈائریکٹر ڈیوڈ گرگین۔ فوٹو:انٹرنیٹ

ملالہ نے ہمت، حوصلہ اورعزم کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے، اسکول ڈائریکٹر ڈیوڈ گرگین۔ فوٹو:انٹرنیٹ

نیویارک:  نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور حوصلہ مند و باہمت قیادت پر ہارورڈ یونیورسٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ہارورڈ کینیڈی اسکول کے سینٹرآف پبلک لیڈرشپ کے اعلامیہ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کو امریکی ریاست میسا چوسیٹس کے شہر کیمبرج میں2018 ء گلیتھ سمتھ ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ اس ایوارڈ کیساتھ انہیں دنیا بھر میں بچوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے مقصد کیلئے1لاکھ25ہزار ڈالر کا انعام بھی دیاجائیگا۔

ہارورڈ کینیڈی اسکول اینڈ سینٹر فار پبلک لیڈرشپ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ گرگین نے بتایا کہ ملالہ نے ہمت، حوصلہ اورعزم کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جو بہت سارے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔