فینسی نمبر پلیٹ کیوں لگائی؟ کراچی میں سابق وزیراعظم کے بیٹے کا چالان

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 7 دسمبر 2018
سب انسپکٹرمہتاب سومرو نے سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر میں سوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520روپے کا چالان کیا۔ فوٹو : فائل

سب انسپکٹرمہتاب سومرو نے سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر میں سوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520روپے کا چالان کیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شارع فیصل میٹروپول پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520روپے کاچالان کردیا گیا۔

جمعرات کے روز شارع فیصل میٹروپول پرکینٹ ٹریفک سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر مہتاب سومرو نے سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر میں سوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520 روپے کا چالان کردیا جبکہ ٹریفک پولیس نے گاڑی پر لگی فارمر پرائم منسٹر آف پاکستان کی پلیٹ بھی اتاردی۔

ایس او کینٹ سب انسپکٹر مہتاب نے بتایا کہ موسیٰ گیلانی کا چالان فینسی نمبر پلیٹ پر کیا گیا اورموسیٰ گیلانی کوچالان بھرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی پابندی کی بھی تنبیہ کی گئی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔