بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال مکمل، مسلمانوں نے یوم سیاہ منایا

خبر ایجنسیاں  جمعـء 7 دسمبر 2018
6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندوؤں کے ٹولے نے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندوؤں کے ٹولے نے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

نئی دہلی:  بھارتی ریاست اُترپردیش میں واقع ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو جمعرات کو 26 برس مکمل ہو گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابری مسجد کے انہدام کو 26برس مکمل ہونے پر بھارت بھر میں مسلمان تنظیموں نے یوم سیاہ منایا۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔