معروف نعت خواں جنید جمشید کو بچھڑے 2 برس بیت گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 7 دسمبر 2018
جنید جمشید 2 سال قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

جنید جمشید 2 سال قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  معروف نعت خواں جنید جمشید کو بچھڑے 2 برس بیت گئے۔

جنید جمشید 2 سال قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو پیدا ہوئے، لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے ڈگری لینے کے بعد انھوں نے ’’وائٹل سائنز‘‘ کے نام سے میوزیکل گروپ بنایا، ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ نے جنید جمشیدکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

2004 میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اور گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی جانب راغب ہو گئے، جنید جمشید کی پڑھی گئی نعتوں کو بھی بے انتہا مقبولیت ملی۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو وہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا اے ٹی آر ساختہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دیگر مسافروں کے ساتھ جنید جمشید بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔