سرکاری ذخائر ساڑھے 7 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے

بزنس رپورٹر  جمعـء 7 دسمبر 2018
کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہو کر 6 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر آ گئے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہو کر 6 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر آ گئے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

 کراچی:  غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے سبب 30 نومبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 56 کروڑ ڈالر کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7ارب 50کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے۔

مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 99 کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 62 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔