چیرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2013
آئین کے مطابق چیرمین نیب کی تقرری کےلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ضروری ہے ۔ فوٹو : فائل

آئین کے مطابق چیرمین نیب کی تقرری کےلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ضروری ہے ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیرمین نیب کا عہدہ خالی ہے اور اس اہم عہدے پر مناسب شخصیت کی تقرری کے لئے آئین میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ضروری قرار دی گئی ہے ، وہ اس اہم عہدے پر 2 شخصیات جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری اور ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری خواجہ ظہیر احمد کے نام تجویز کررہے ہیں جس کے لئے ان سے مشاورت چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق چیرمین نیب کی تقرری کےلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ضروری ہے اورسپریم کورٹ نے سابق چیرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی تقرری بھی اس لئے کالعدم قرار دے دی تھی کیوں کہ ان کی تقرری کے وقت اس وقت کے  اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔