جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے، گورنر سندھ

ویب ڈیسک  جمعـء 7 دسمبر 2018
ووٹر کا شعور ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل۔ فوٹو: فائل

ووٹر کا شعور ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے۔

قومی ووٹرز ڈےکے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملک کی معیشت میں بڑا حصہ ہے اور ان کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا احسن اقدام ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ای ووٹنگ سسٹم کو عام کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے ذریعے جعلی ووٹنگ کا سدباب ممکن ہوسکتا ہے، 2018 کے انتخابات کو منظم انداز میں شفاف طریقے سے کرانے پر الیکشن کمیشن کو مبارکباد دیتا ہوں، ووٹر کا شعور ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔