چین کے بعد یواے ای سے بھی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 7 دسمبر 2018
چیئرمین عمارگروپ سے ملاقات بہت اچھی رہی، وفاقی وزیرعلی زیدی: فوٹو: فائل

چیئرمین عمارگروپ سے ملاقات بہت اچھی رہی، وفاقی وزیرعلی زیدی: فوٹو: فائل

 دبئی:  چین کے بعد یواے ای سے بھی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دبئی میں وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کی ایمارگروپ کے چئیرمین محمد الابارسے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی موجود تھے۔ محمد الابارکوپاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی پیش کش کی گئی اورانہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے فریم ورک پربریفنگ بھی دی گئی۔

بزنس ٹائیکون محمد الابارنے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ اس متعلق وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹاوربرج الخلیفہ بھی عمارگروپ کی ملکیت ہے، چیئرمین عمارگروپ سے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد خوشخبری سننے کو ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔