وزیراعظم کی یاسر شاہ کو مبارکباد

ویب ڈیسک  جمعـء 7 دسمبر 2018
لیگ اسپنر نے ٹیسٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سالہ عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔

لیگ اسپنر نے ٹیسٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سالہ عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے اور 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے اور محض 33 میچوں میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر اسپنر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں یاسر شاہ کے گزشتہ ریکارڈ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پچھلے میچ میں یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لے کر میرا ریکارڈ بھی برابر کیا، وہ اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ یاسر شاہ نے عمران خان کا ٹیسٹ میں 14 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا

واضح رہے یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ولیم سمر ویل کو آؤٹ کرکے 200 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگِ میل عبور کیا جب کہ تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا قومی ریکارڈ بھی یاسر شاہ کے نام ہے اور عالمی سطح پر وہ دوسرے بولر ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 17 میچوں میں انجام دیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔