- علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہم ہے، وزیرداخلہ
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
کراچی کو پٹے پر دینے کی تیاری کی جارہی ہے، فاروق ستار
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو پٹے پر دینے اور نیا نو آبادیاتی نظام وضع کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔
کراچی پریس کلب میں ایم کیوایم پاکستان بحالی کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صرف ناجائز قابضین اور تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا ہے تاہم وسیم اختر اور کے ایم سی کے افسران ،مراد علی شاہ اور سعید غنی ظلم ڈھا رہے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ جہاں انکروچمنٹ صاف کی جارہی ہیں اس سے سب خوش ہیں، فٹ پاتھ خالی ہونے چاہیے اورسڑکیں ٹریفک کے لئے خالی ہونی چاہیےاس مقصد کے لیے ہم ساتھ ہیں لیکن آپریشن کرنے والے بدنیتی سے کام کررہے ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کی نفی اور توہین کی جارہی ہے، جب کوئی بڑے منصوبے بنتے ہیں تو انکروچرز کو بسایا جاتا ہے،جیسے تربیلہ اور منگلہ ڈیم کے متاثرین کو باعزت منتقل کیا گیا جو اب یو کے میں بستے ہیں لیکن کراچی میں راتوں رات شب خون مارا گیا ،روزگار چھینا گیا اور گھروں کے چولے بند کردیے یہ سراسر ظلم ہے جسے بند ہونا چاہیے،ہم نے تہیہ کیاہے کہ اب یہ توڑ پھوڑ برداشت نہیں کریں گے ۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو پٹے پر دینے اور نیا نو آبادیاتی نظام وضع کرنے کی تیاری ہورہی ہے ہماری معیشت کو اگر پٹے پر دیا جائیگا تو ہمیں منظور نہیں ہے ہم سب کی محنت پر پانی پھر جائیگا، آنکھ بند کرکے آپریشن نہ کریں اس سے بدامنی اور جرائم میں اضافہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔