پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند کردی، متعدد پروازیں متاثر

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2013
واجبات کی عدم ادائیگی پر اسلام آباد اور کراچی کے ایئرپورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کو فیول کی سپلائی بند کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

واجبات کی عدم ادائیگی پر اسلام آباد اور کراچی کے ایئرپورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کو فیول کی سپلائی بند کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) نے قومی ایئرلائن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر فیول کی فراہمی  بند کر دی ہے جس کے باعث پی آئی اے کی 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر اسلام آباد اور کراچی کے ایئرپورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کو فیول کی سپلائی بند کر دی گئی، فیول نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309 اور ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے 213 تاخیر کا شکار ہیں جب کہ کراچی سے ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے 219 ، کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 540 اورملتان جانے والی پی کے 550 بھی متاثر ہوئیں جب کہ لاہور جانے والی پروازیں پی کے 655 اور 657 بھی وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔

قومی ایئرلائن کی پروازوں میں تاخیر کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اندرون ملک روانگی کے لانچ  میں مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اوراس دوران مسافروں کی پی آئی اے حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔