نیوزی لینڈ سے شکست؛ پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

محمد یوسف انجم  جمعـء 7 دسمبر 2018
نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم چھٹے سے ساتویں درجے پر پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم چھٹے سے ساتویں درجے پر پہنچ گئی۔

 دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن پرفارمنس کے باعث پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق قومی ٹیم اب چھٹے سے ساتویں درجے پر پہنچ گئی ہے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سے کیا تھا تاہم سیریز میں ناکامی کے بعد 3 پوائنٹس کم ہوگئے اور اب وہ 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ سری لنکا  ایک پوائنٹ کے فرق سے ساتھ پاکستان کی جگہ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کا آغازدرجہ بندی میں چوتھی پوزیشن سے کیا تھا اور اس کا آسٹریلیا سے صرف معمولی پوائنٹ کا فرق تھا تاہم پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی سے اس کی نمبر چار پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے جب کہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار رہے، انگلینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جب کہ زمبابوے کا نمبردسواں ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔