- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
لیکسمبرگ دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی
لیگزمبر سٹی: یورپی ملک لیکسمبرگ کی حکومت نے شہریوں کے لیے آئندہ سال سے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیکسمبرگ کے وزیراعظم ژاویر بیٹل نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، اور اس موقع پر اتحادی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس یعنی 2019 کی گرمیوں تک ملک میں ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا۔
آئندہ سال موسم ِ گرما سے ٹرین، بسوں اور ٹرامز میں شہری بغیر کرائے کے سفر کرسکیں گے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے اژدھام سے جان چھڑا کر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا ہے۔
لیکسمبرگ آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا ملک ہے تاہم اس کا شمار یورپی یونین کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے، یہاں ہر ایک ہزار اشخاص میں سے 662 افراد کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے اور ایندھن کے استعمال سے ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے جب کہ قریباً 2 لاکھ افراد پڑوسی ممالک، فرانس، جرمنی، بیلجیم وغیرہ سے روزانہ لیکسمبرگ میں ملازمت کے غرض سے داخل ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔