پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عرفان سینئر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 7 دسمبر 2018
پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

بھو نیشور: بھارت میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عرفان سینئر کی بھارتی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے لیے قومی ٹیم ان دنوں بھارت میں موجود ہے جہاں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی تجربہ کار کھلاڑی محمد عرفان نے بھارتی پنجابی گانے پر بہترین پرفارمنس دے کر بھر پور داد وصول کی۔

اس موقع پر کوچ ریحان بٹ بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیئے جبکہ ہیڈکوچ توقیر ڈار سمیت ٹیم کے دوسرے کھلاڑی اور آفیشلزتالیاں بجا کر بھرپور داد دیتے رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے دو میچز میں حصہ لے چکی ہے جس میں سے جرمنی کے خلاف گرین شرٹس کو ایک صفر سے شکست کا سامنا رہا جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔