كوئٹہ میں بغیر پھاٹک كے ریلوے كراسنگ ٹریک حادثات كا سبب بننے لگے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 7 دسمبر 2018
کوئٹہ كے مختلف علاقوں میں پھاٹک نہ ہونے كی وجہ سے 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوچکے ہیں (فوٹو ۔ فائل)

کوئٹہ كے مختلف علاقوں میں پھاٹک نہ ہونے كی وجہ سے 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوچکے ہیں (فوٹو ۔ فائل)

کوئٹہ: شہر كے 18 مختلف مقامات پر بغیر پھاٹک كے ریلوے كراسنگ ٹریک حادثات كا باعث بننے لگے ہیں لیکن حکام کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

رواں سال شہر كے مختلف علاقوں سریاب، سمنگلی، عالمو، ایئر پورٹ روڈ سمیت بلیلی میں ریلوے كراسنگ ٹریک پر پھاٹک نہ ہونے كی وجہ سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور 3 افراد معذور ہو كر بستر سے لگ چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہباز ٹاؤن ریلوے كراس، ایئر پورٹ روڈ، سریاب مل كراس، دشت كراس اورموسیٰ كالونی كراس اہمیت كے حامل ہیں جہاں  ریلوے پھاٹک لگانا انتہائی ضروری ہے تاہم نہ تو ریلوے حكام توجہ دیتے ہیں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ اس پر کچھ کر رہی ہے۔

شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ كوئٹہ كے مختلف مقامات پر ریلوے كراسنگ ٹریک پر پھاٹک لگائے جائیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔