بونیر میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 7 دسمبر 2018
 پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا . فوٹو : فائل

پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا . فوٹو : فائل

بونیر: خیبرپختون خوا کےعلاقے بونیر میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائر کھول دئیے جس سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تھانہ ڈگر کی حدود کے قریب ایک گاڑی جارہی تھی کہ نواں کلے کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں  اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔