کرکٹ کمیٹی ڈومیسٹک اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی سفارش کرے گی

چیئرمین محسن خان نے ایک اور اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔


Sports Reporter December 08, 2018
چیئرمین محسن خان نے ایک اور اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

LANDI KOTAL/PESHAWAR: پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ کے دوسرے دن بھی سفارشات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

مقامی ہوٹل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ ابھی چیزوں کو سامنے نہیں لایا جا سکتا تاہم ڈومیسٹک اسٹرکچرکوتبدیل کرنے کی تجویزدینے پر اتفاق کیا گیا ہے، ڈپارٹمنٹ اور ریجنل کرکٹ کے موجودہ نظام کوتبدیل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،نئے نظام کی تشکیل اورعملدرآمد کیلے اگلے اجلاس میں غور ہوگا۔

محسن خان نے کہا کہ ہم احتساب اور اہلیت کی بنیادپرفیصلے کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بھی نظام میں بھی تبدیلی لائیں گے لیکن یہ طے ہے کہ بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں،2گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شریک ہوئے۔

اس موقع پر بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان بھی موجود تھے،اگلا اجلاس کراچی یا لاہور میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں