ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد عامر کی فارم لوٹ آئی، انضمام الحق کا دعویٰ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 8 دسمبر 2018
ہم نے محمد عامر آرام اور خامیاں درست کرنے کا موقع دیا، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

ہم نے محمد عامر آرام اور خامیاں درست کرنے کا موقع دیا، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

 لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد عامر کی فارم لوٹ آئی۔

انضمام الحق نے کہا ہے کہ بہترین مہارت رکھنے والے پیسر  پر بڑا بوجھ تھا، ہم نے محمد عامر آرام اور خامیاں درست کرنے کا موقع دیا، انھوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب جنوبی افریقی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ 26دسمبر، دوسرا 3اور تیسرا11جنوری کو شروع ہوگا،بعد ازاں دونوں ٹیموں کے مابین 5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی 19جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔