گنے کی امدادی قیمت 182 روپے فی من مقرر

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 8 دسمبر 2018
کرشنگ سیزن 30 نومبر سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن 7دسمبر کو جاری۔ فوٹو : فائل

کرشنگ سیزن 30 نومبر سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن 7دسمبر کو جاری۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  محکمہ زراعت سندھ نے گنے کی امدادی قیمت 182 روپے فی من مقرر کرکے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ زراعت سندھ نے کئی روز کی تاخیر سے گنے کی امدادی قیمت 182 روپے فی من مقرر کرکے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ صوبے بھر کی شوگر ملوں میں 30 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ کرشنگ شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن 7دسمبر کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرشنگ کا آغاز 30 نومبر سے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔