پنجاب کے تمام اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری

نامہ نگار خصوصی  ہفتہ 8 دسمبر 2018
پابندی کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

پابندی کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پنجاب کے تمام اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب بھرمیں تمام اداروں میں اسکیل1تا اسکیل16کی بھرتیوں پرفوری پابندی لگا دی گئی۔ بھرتیوں کے جاری پراسس بھی فوری تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں لہٰذا اس پابندی کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا، اس پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس نئی پابندی سے بے روزگاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔