چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 دسمبر 2018
سپریم کورٹ کی ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سپریم کورٹ کی ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نام سے ٹوئٹر اکاونٹ جعلی ہے اور ان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ چیف جسٹس کے نام سے منسوب جعلی  اکاؤنٹس پر کارروائی کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔