دھوکے باز اور فریبی کہنے والی امریکی صحافی نے پریانکا سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 دسمبر 2018
میں اپنے الفاظوں کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتی ہوں کہ میں غلط تھی، امریکی صحافی کی ٹوئٹ (فوٹو: فائل)

میں اپنے الفاظوں کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتی ہوں کہ میں غلط تھی، امریکی صحافی کی ٹوئٹ (فوٹو: فائل)

ممبئی: امریکی میگزین دی کٹ نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دھوکے باز اور فریبی کہنے پر معافی مانگ لی۔

چند روز قبل امریکی میگزین دی کٹ نے اپنے ایک آرٹیکل میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کو عالمی دھوکے باز اور جعلی اداکارہ کہا تھا جب کہ ان کی گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کو بھی دھوکے بازی قرار دیا تھا تاہم اب یہ آرٹیکل لکھنے والی امریکی صحافی ماریا اسمتھ نے ٹوئٹر پر پریانکا سے معافی مانگ لی۔

یہ پڑھیں: فراڈی کہنے پر پریانکا چوپڑا کا رد عمل سامنے آگیا

ماریا اسمتھ نے معافی مانگتے ہوئے کہا میں پریانکا چوپڑا، نک جونز اور ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں جنہیں میرے لکھے گئے الفاظوں سے دکھ پہنچا ہے، میرا مقصد نفرت یا تعصب پھیلانا نہیں تھا، میں اپنے الفاظوں کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتی ہوں کہ میں غلط تھی اور معافی مانگتی ہوں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ماریا اسمتھ کے آرٹیکل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس طرح کی خبروں پر بات کرنا نہیں چاہتی میں اس وقت پر مسرت زندگی گزارر ہی ہوں لہٰذا اس طرح کی فضول باتیں میری خوشیوں میں خلل پیدا نہیں کرسکتیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔