پاک چین مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلیے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 دسمبر 2018
چینی اسپیشل فورسز کا دستہ فوجی مشق” وارئیرسکس“ 2018 میں حصہ لے گا

چینی اسپیشل فورسز کا دستہ فوجی مشق” وارئیرسکس“ 2018 میں حصہ لے گا

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلیے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک چین مشترکہ مشقوں میں پاکستان پہنچنے والا چینی اسپیشل فورسز کا دستہ فوجی مشق” وارئیرسکس“ 2018 میں حصہ لے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کئے جائیں گے جب کہ پاک چین مشترکہ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔