شمالی وزیرستان: میران شاہ بازار میں ڈرون حملہ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2013
 امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ بازار میں واقع مکان ’’سرائے درپہ خیل‘‘ پر 4 میزائل داغے جس سے مکان تباہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ بازار میں واقع مکان ’’سرائے درپہ خیل‘‘ پر 4 میزائل داغے جس سے مکان تباہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان: میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی رات امریکی جاسوس طیاروں نےشمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ میں ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 4 میزائل داغے جس سے مکان اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ میزائل حملے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مکان کے ملبے اور تباہ ہونے والی گاڑی سے 18 افراد کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو  نکال لیا۔

ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی تاہم امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں حقانی نیٹ ورک کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔