- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
وزیراعظم نے وزیر اطلاعات بننے کا کہا ہے ، شیخ رشید
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کے لیے کہا ہے جب کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے لیے وزارت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کی ساتھ بیٹھے شخص کے ساتھ ہونے والی سرگوشی منظر عام پر آگئی، پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل شیخ رشید نے ساتھ بیٹھے شخص کو بتایا کہ ان کی کل 4 بار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے۔
شیخ رشید نے فواد چوہدری کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ‘ 8 دن سے لندن میں پکنک منارہے ہیں، وہ واپس آجائیں تو معاملہ دیکھتے ہیں۔
I will be more than happy to vacate my position for Sheikh Rasheed sb and serve as MNA, we all use trust powers bestowed by people of Pakistan and PM decides who is best fit in the role, However, till I am minister ll not bow to blackmailing of Advertisement lobby
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 8, 2018
وزیر ریلوے کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شیخ رشید کے لیے بخوشی اپنی پوزیشن چھوڑنے کو تیار ہوں، مجھے شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے اور بطور ایم این اے کام کرنے میں خوشی ہوگی تاہم جب تک میں وزیر ہوں، اشتہارات کی لابی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ذمہ داری کے لیے کسی شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں، عمران خان ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون کس عہدے کے لیے موزوں ترین ہے۔
میڈیا پر وزیر اطلاعات کی تبدیلی پر سوالات اٹھے تو شیخ رشید نے سرگوشی میں ہونے والی گفتگو پر وضاحت پیش کی، شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کی جگہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فواد چوہدری کے بارے میں مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔