- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
چڑیا گھر میں پوما کا نومولود بچہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں پیدا ہونے والے مختلف جانوروں کے بچوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور پیدا ہونے والے جانوروں کے بچوں پر بھرپور توجہ دینے اور ان کی نگہداشت کے لیے تمام تر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن شعیب وقار، ڈائریکٹر زو محمد فہیم خان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن شعیب وقار نے میٹروپولیٹن کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امر شہریوں کے لیے باعث مسرت ہے کہ پوما کی جوڑی نے بچے کو جنم دیا ہے اس وقت اس کی عمر 13 دن کی ہوچکی ہے اور اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، تقریباً ایک ماہ کے بعد اسے شہریوں کے دیکھنے کے لیے اس کے لیے بنائے گئے پنجرہ میں منتقل کردیا جائے گا، پوما کا نومولود بچہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
فیلوہرن کے مختلف جوڑوں نے 7 بچوں کو جنم دیا ہے جو مکمل طور پر صحت مند ہیں اور مور کے انڈوں سے 25 عدد بچوں نے بھی جنم لیا ہے جن کی پرورش انتہائی توجہ کے ساتھ کی جا رہی ہے، میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ نئے مالی سال 2013-14کے دوران چڑیا گھر میں بے شمار ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے جن میں بیوٹیفیکیشن، سڑکوں کی مرمت، شہریوں کو بیٹھنے کیلیے سائے دار جگہیں، سی سی ٹی وی کیمرے، جانوروں کے پنجروں کی مرمت اور ان پر رنگ و روغن اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔