میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخب

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 دسمبر 2018
 ونیسا کا نام مس ورلڈ کے طور پر پکارا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، فوٹو: اے ایف پی

ونیسا کا نام مس ورلڈ کے طور پر پکارا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، فوٹو: اے ایف پی

سانیا: میکسیکو سے تعلق رکھنے والی حسینہ ونیسا  پونس ڈی لیون  نے مس ورلڈ 2018 کا ٹائٹل جیت لیا۔

چین کے  جزیرہ نما شہر سانیا میں منعقدہ تقریب میں نئی مس ورلڈ کا انتخاب کیا گیا، 26 سالہ ونیسا   کا نام مس ورلڈ کے طور پر پکارا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی گزشتہ سال کی مس ورلڈ  منوشے نے نئی مس ورلڈ کی تاج پوشی کی تو ان کی آنکھیں بھی نم تھیں۔

ٹائٹل جیتنے پر خوشی سے نہال ونیسا  پونس ڈی لیون نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے  کہ  مس ورلڈ بن گئی ہوں حالانہ  میرے خیال میں مقابلے میں شامل دیگر ماڈلز اس اعزاز کے لیے زیادہ اہل اور مستحق تھیں۔

ونیسا انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کرنے والی ہیں اور اس وقت وہ لڑکیوں کے لیے مخصوص ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہیں  جب کہ نیشنل یوتھ انسٹی ٹیوٹ کی اسپیکر  ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔