سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 دسمبر 2018
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوا جس کا اثر یہاں پڑا ہے، آل سندھ صرافہ بازار  ۔ فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوا جس کا اثر یہاں پڑا ہے، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت مزید 500 روپے اضافے کے بعد 65 ہزار 400 روپے پر آگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 56 ہزار سے اوپر چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سونے کی تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں اضافہ

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوا جس کا اثر یہاں بھی ہوا اور قیمت میں اضافہ ہوا اور اس وقت سونا ملکی تاریخ کی سب سے زائد قیمت پر آچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔