اسکواش پلیئر فرحان محبوب کا بھارتی آفیشلز پرفکسنگ کی پیشکش کا الزام

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 9 دسمبر 2018
ایشین چیمپئن شپ 2014 کے دوران بھارتی آفیشلز نے انھیں میچ فکسڈکرنے کیلیے 2کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی، اسکواش پلیئر۔ فوٹو: فائل

ایشین چیمپئن شپ 2014 کے دوران بھارتی آفیشلز نے انھیں میچ فکسڈکرنے کیلیے 2کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی، اسکواش پلیئر۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی اسکواش پلیئر فرحان محبوب نے بھارتی آفیشلز پر فکسنگ کی پیشکش کا الزام عائد کردیا۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپئن شپ 2014 کے دوران بھارتی آفیشلز نے انھیں میچ فکسڈکرنے کیلیے 2کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی، مگر انھوں نے اسے ٹھکراتے ہوئے اپنی ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔