ویرات کوہلی آسٹریلیا میں تیز رفتار 1 ہزار رنز بنانے والے بھارتی بیٹسمین

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 9 دسمبر 2018
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایڈیلیڈ جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز سے قبل تک 8 ٹیسٹ میں 992 رنز اسکور کیے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایڈیلیڈ جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز سے قبل تک 8 ٹیسٹ میں 992 رنز اسکور کیے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایڈیلیڈ: ویرات کوہلی آسٹریلوی سرزمین پر تیزرفتاری سے ایک ہزار ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔

کینگرو کے دیس میں اپنی 18 اننگز میں ویرات کوہلی نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ لکشمن کے پاس تھا جنھوں نے آسٹریلیا میں 1000 رنز 19 اننگز میں اسکور کیے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے بھی عظیم بیٹسمین ڈان بریڈمین نے اپنے ملک میں یہ سنگ میل 10 ویں ٹیسٹ اور 19 ویں اننگز میں عبور کیا تھا۔ ٹنڈولکر 22 اننگز میں اس مقام پر پہنچے۔ ڈریوڈ اور سہواگ آسٹریلیا میں ایک ہزار رنز اسکور کرنے والے دیگر بھارتی بیٹسمین ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔