عوام کو کچھ عرصہ تکلیف برداشت کرنا ہوگی شاہ محمود قریشی

معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، جن کا احتساب ہو رہا ہے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وزیر خارجہ


INP December 09, 2018
معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، جن کا احتساب ہو رہا ہے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو کچھ عرصہ تکلیف برداشت کرنا ہو گی، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے سے پوری دنیا کی سکھ برادری خوش ہے، بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے معمولی واقعات نہیں ہیں، ڈو مور کہنے والے پاکستان سے مدد مانگ رہے ہیں، 15دسمبر کو کابل کا دورہ کروں گا جس میں افغان اعلیٰ قیادت سے دیرپا امن کیلیے بات چیت ہو گی۔

معیشت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوام کو کچھ عرصہ تکلیف برداشت کرنا ہو گی، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا جب کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہے گا۔

مخدوم رشید میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کشمیر کا مسئلہ بھی عالمی سطح پر اٹھایا، سیاسی جماعتیں آئیں اور مل کر کشمیر ڈے لندن میں منائیں، انھوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی جانب سے امن و محبت کا پیغام ہے، پاکستان کے مثبت اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے وزرا پر انگلی اٹھی تو ازخود مستعفی ہوگئے، پاکستان میں ایسی مثالیں پہلے کبھی نہیں تھیں، ہم نئی روایات قائم کر رہے ہیں، ہماری نہیں بلکہ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں جن کا احتساب ہو رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے