- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
امریکا نے افغانستان پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا، وزیر خارجہ
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔
ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں اور مذاکرات ہی واحد حل ہے، مکالمے کی بات کرنے پر عمران خان کو طالبان خان کہا جاتا تھا، اب امریکا اور صدر ٹرمپ نے بھی ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا ہے اور افغان معاملے پر اپنی پالیسی میں نظر ثانی کی ہے، افغان حکومت نے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، اب طالبان کو بھی ہتھیار چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، دوحہ اور ماسکو میں فریقوں کی نشستیں ہوئی ہیں، پاکستان کوشش کررہا ہے کہ یہ لوگ مل بیٹھیں اور ہم معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم سے خود بھارتی عوام، سیاسی قوتیں اور دانشور بددل ہوچکے ہیں اور ریاستی پالیسی کو ناکام قرار دے رہے ہیں، میں نے 5 فروری کو لندن میں کانفرنس کرنے اور اقوام متحدہ و برطانوی پارلیمانی گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کو اجاگر کرنے کی تجویز دی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی علم نہیں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تبدیلی کے حوالے سے شیخ رشید کی وضاحت بھی آ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کے مہنگا ہونے میں کئی عوامل کار فرما ہیں، سارا بگاڑ تین مہینوں میں نہیں ہوا، مالی خسارہ بڑھ چکا تھا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے، اسد عمر مشکل صورتحال کو بہتر کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔