چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ کی نئی عمارت کا دورہ

ویب ڈیسک  اتوار 9 دسمبر 2018
چیف جسٹس کل کوئٹہ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت بھی کریں گے، فوٹو: فائل

چیف جسٹس کل کوئٹہ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت بھی کریں گے، فوٹو: فائل

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  کوئٹہ پہنچنے پر چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ کی نئی عمارت کی جگہ کا معائنہ کیا اور اس موقع پر سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔

دو روزہ دورے کے دوران  چیف جسٹس سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اور  کل کوئٹہ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں، چیف جسٹس آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عشائیے میں شرکت  بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔