حکومتی ترجیحات سے متفق، کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں، فضل الرحمن

خبر ایجنسیاں / مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2013
اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ ترجیحات پراتفاق ہوگیا ہے، اگلے مرحلے میں کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں حالیہ دہشت گرد واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے قومی پالیسی کی ضرورت ہے، سب کو تمام اختلافات بھلا کرامن کیلیے کوششیں کرنا ہونگی۔

فضل الرحمن نے کہا کہ قومی معاملات پر حکومت کیساتھ مکمل اتفاق رائے ہے، طالبان سے مذاکرات کیے جائیں ورنہ امریکا و بھارت سے مذاکرات کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔