- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
رانا ثنااللہ کا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ
فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے،حکومت کےوزیر آپس میں لڑ ررہے ہیں لہذا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنائی جائے کیوں کہ قومی حکومت دو سال میں ملک کو سیدھا کردے گی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،اگر ڈالر 150 پر چلا گیا تو ملک کے لیے خطرہ بن جائے گا،انڈہ اور مرغی سے ملک کی معیشت بہتر کرنا صرف ایک مذاق ہے کیوں کہ معیشت کو کٹا پال اور مرغی پال پالیسی سے نہیں ٹھیک کیا جا سکتا جب کہ عمران خان کی مرغی خود گندے انڈے دے رہی ہے۔
سابق وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے چکی ہے، پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہیٰ کے خلاف بھی ریفرنس تیار ہے جب کہ وزیر اعظم اور موجودہ وزرا ڈرگز کے زیر اثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو اس لئے احتجاج نہیں کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔