ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 9 دسمبر 2018
ناکامی کے باوجود گرین شرٹس نے ’کراس اوور‘ میں جگہ بنالی جہاں اس کا سامنا منگل کو بیلجیئم سے ہوگا . فوٹو : ٹویٹر

ناکامی کے باوجود گرین شرٹس نے ’کراس اوور‘ میں جگہ بنالی جہاں اس کا سامنا منگل کو بیلجیئم سے ہوگا . فوٹو : ٹویٹر

بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے پاکستان کو 1-5 گول سے ہرادیا۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جاری مینز ہاکی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو ہالینڈ نے 1-5 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کے لئے برنکمین، ویرگا ویلنٹن، ڈی ووجیڈ بوب، کرون جوریٹ اور وان ڈیر ویرڈین نے گول کیے جب کہ پاکستانی خسارہ عمر بھٹہ نے کم کیا تاہم ناکامی کے باوجود گرین شرٹس نے ’کراس اوور‘ میں جگہ بنالی جہاں اس کا سامنا منگل کو بیلجیئم سے ہوگا۔

گروپ ’ڈی‘ میں دوسری پوزیشن پانے والی ڈچ ٹیم اب منگل کو ہی کینیڈا سے میچ میں کوارٹر فائنل میں جگہ پانے کی کوشش کرے گی جب کہ گروپ ’ڈی‘ کی ٹاپ سائیڈ جرمنی نے براہ راست کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، دن کے ابتدائی میچ میں جرمنی نے ملائیشیا کو 5-3 سے مات دیکر واپسی پر مجبور کردیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔