چیف جسٹس نے جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  اتوار 9 دسمبر 2018
ماں بیٹی کے قتل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

ماں بیٹی کے قتل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد: چیف جسٹس نے جہانیاں میں مخالفین کی جانب سے ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پنجاب کے شہر جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کو مخالفین نے گھر واپس جاتے ہوئے قتل کیا، انہیں قتل کیے جانے کے بعد کسی نے جائے وقوع پر پڑی ان کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرادیں جس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔