دبنگ خان اب جیکولین فرنینڈز کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2013
سلمان کی مداح اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہمیشہ سے ہی تھی جو اب پوری ہورہی ہے،جیکولین فرنانڈس. فوٹو: فائل

سلمان کی مداح اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہمیشہ سے ہی تھی جو اب پوری ہورہی ہے،جیکولین فرنانڈس. فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان اب جیکولین فرنینڈز کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف فلمساز ساجد نڈیاڈ والا نے اپنی آنے والی فلم ’’کک‘‘ میں  سلمان خان کے مقابل سری لنکن بیوٹی کوئن جیکولین فرنینڈز کو سائن کیا ہے ان کے اس فلم میں رندیپ ہوڈا، پاریش راول، سنیل شیٹھی اور مہیش منجریکر بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم 2014 میں ریلیز ہوگی تاہم اس کی عکسبندی آئندہ ماہ سے لندن میں شروع ہوگی۔

جیکولین نے سلمان خان کے مدمقابل فلم میں سائن کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کی مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہمیشہ سے ہی تھی اور آخرکار ان کی یہ خواہش پوری ہورہی ہے، وہ اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔