امریکی فٹبال، اٹلانٹا یونائیٹڈ نے ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں پورٹ لینڈ ناکام

اے ایف پی  پير 10 دسمبر 2018

اٹلانٹا:  اٹلانٹا یونائیٹڈ نے پورٹ لینڈ ٹمبرز کو2-0 سے شکست دیکرمیجرلیگ سوکر ٹائٹل دوسری بار جیت لیا۔

اٹلانٹا کے اسٹار پلیئر جوزف مارٹینز نے کھیل کے 39 ویں منٹ میں گیندکوجال میں پہنچاکر ٹیم کوبرتری دلوائی، یہ رواں برس سیزن میں ان کا 35 واں گول شمار ہوا، فیصلہ کن معرکے کو دیکھنے کیلیے مرسڈیزبینز اسٹیڈیم میں 73,019 شائقین موجود رہے، ارجنٹائنی پلیئر فرانکو ایسکوبر نے 54 ویں منٹ میں اٹلانٹا کی برتری ڈبل کردی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔