- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلیا میں سکے سے بھی چھوٹا انتہائی تابکار کیپسول گرکرگم ہوگیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
ایمرجنگ کپ: بنگلہ دیش کوسیمی فائنل کا ٹکٹ مل گیا

پاکستان 84 رنزسے ناکام ، ہانگ کانگ اور یواے ای کا میچ بارش کی نذرہوگیا
کراچی: بنگلہ دیش نے پاکستان کو84 رنزسے شکست دے کر ایشیا ایمرجنگ کپ 2108 کے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا، پاکستان پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بنا چکا ہے۔
گروپ ’بی‘ کے راؤنڈ مقابلوں میں دیگردونوں ٹیمیں ناکام رہیں،ہانگ کانگ اور یو اے ای کا میچ بارش کی نذر ہوجانے پر دونوں ٹیموں کو 1،1پوائنٹ مل گیا، نیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں پر 309 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا،مصدق حسین 85 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،ذاکر حسن نے 65 اور یاسر علی نے 56 رنز اسکور کیے، خوش دل شاہ نے 3 اور محمد موسیٰ نے 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، جواب میں پاکستان ٹیم46.5 اوورز میں225 رنز پر ہی ہمت ہار گئی، خوش دل شاہ نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے61 رنزجوڑے، ذیشان ملک نے 47 اور کپتان محمد رضوان نے 46 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،نعیم حسن نے 3، مصدق حسین اور شفیع الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ساؤتھ اینڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں بارش کی مداخلت سے قبل ہانگ کانگ نے یو اے ای کے خلاف 31 اوورز میں 4 وکٹوں پر 87 رنز اسکور کیے تھے، پی سی بی کی جانب سے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ میں کپڑوں کی مدد سے پچ پر جمع پانی خشک کرنے میں مصروف رہے جبکہ آف فیلڈ میں جگہ جگہ پرموجود پانی کو خشک کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان سے پانی خشک ہونے کے منتظر رہے ۔
تاہم امپائرز نے وکٹ کا معائنہ کے بعد کھیل کے قابل نہ ہونے کے سبب میچ ڈرا ہونے کا اعلان کردیا،کراچی میں ہونے والے گروپ ’بی‘ کے راؤنڈ مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیشں کو 3 میں سے 2 میچز میں کامیابی ملی ، ایک میں ناکام رہے، یو اے ای کی ٹیم کو ایک میچ میں کامیابی ، ایک میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا، جیت کو ترس جانے والی ہانگ کانگ کی ٹیم دو میچز ہاری جبکہ تیسرا ہارجیت کے بغیر ختم ہوا، دوسری جانب گرو پ اے سے بھارت اور سری لنکا کی سیمی فائنل میں رسائی پالی،سیمی فائنلز 13 دسمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میںکھیلیں جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔