افغان آرمی چیف کے پاکستان پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2013
امید ہے افغان قیادت مستقبل میں بے بنیاد الزمات لگانے سے گریز کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو اے پی پی

امید ہے افغان قیادت مستقبل میں بے بنیاد الزمات لگانے سے گریز کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو اے پی پی

اسلام آ باد: پاکستان نے افغان آرمی چیف جنرل کریمی کی جانب سے طالبان کو کنٹرول کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ تو کبھی طالبان کو کنٹرول کیا ہے اورنہ ہی اس کی یہ خواہش ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ افغان آرمی چیف جنرل کریمی کے پاکستان کے خلاف بیانات اور الزامات بے بنیاد ہیں اور افغانستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے  ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کو امید ہے افغان قیادت مستقبل میں ایسے بے بنیاد الزمات لگانے سے گریز کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کو کنٹرول نہیں  کیا اور نہ ہی اس طرح کی کبھی کوئی کوشش کی اورافغان قیادت کو اس حوالے سے سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ افغان آرمی چیف جنرل کریمی نے اپنے حالیہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ افغان طالبان پر پاکستان کا کنٹرول ہے، پاکستان چاہے تو افغان جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے کیونکہ  پاکستان طالبان کوامن پرقائل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے مدارس بند کر کے  طالبان کو افغانستان روانہ کر دیا اورایسے مدرسے اسلامی انتہا پسندی کو فروغ دینے کے لیے ابتدائی درس گاہ ثابت ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔