- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
افغان آرمی چیف کے پاکستان پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آ باد: پاکستان نے افغان آرمی چیف جنرل کریمی کی جانب سے طالبان کو کنٹرول کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ تو کبھی طالبان کو کنٹرول کیا ہے اورنہ ہی اس کی یہ خواہش ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ افغان آرمی چیف جنرل کریمی کے پاکستان کے خلاف بیانات اور الزامات بے بنیاد ہیں اور افغانستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کو امید ہے افغان قیادت مستقبل میں ایسے بے بنیاد الزمات لگانے سے گریز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کو کنٹرول نہیں کیا اور نہ ہی اس طرح کی کبھی کوئی کوشش کی اورافغان قیادت کو اس حوالے سے سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ افغان آرمی چیف جنرل کریمی نے اپنے حالیہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ افغان طالبان پر پاکستان کا کنٹرول ہے، پاکستان چاہے تو افغان جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان طالبان کوامن پرقائل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے مدارس بند کر کے طالبان کو افغانستان روانہ کر دیا اورایسے مدرسے اسلامی انتہا پسندی کو فروغ دینے کے لیے ابتدائی درس گاہ ثابت ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔