- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
سارہ خان کے وزن کم کرنے کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے وزن کم کرنے سے متعلق بتایا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں روتے ہوئے اپنی والدہ امریتا سنگھ کو اداکارہ بننے کا کہتی تھی تو ایک دن انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں اگر اداکار بننا ہے تو پہلے وزن کم کرنا پڑے گا‘۔
سارہ علی خان نے بتایا کہ والدہ کے مشورے کے بعد میں چار ماہ کے لیے ملک سے باہر چلی گئی لیکن جب واپس آئی تو وہ مجھے پہچان نہ سکیں۔ والدہ نے مجھے ایئر پورٹ پر سوٹ کیس کی وجہ سے پہچانا کیوں کہ میں چار ماہ میں 30 کلو وزن کم کرنے کے بعد بالکل مختلف نظر آرہی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے گریجویشن کے آخری دو سال کا کورس ایک سال میں مکمل کیا اور باقی ایک سال میں ورزش کرنے میں مشغول ہوگئی کیوں کہ جب میں تعلیم کی غرض سے بیرون ملک گئی تھی تو ابتدائی دو سال میں کافی موٹی تھی لیکن آخری سال میں وزن کم کرنے میں بہت کامیاب رہی۔
یہ پڑھیں: سارہ خان پر ڈیبیو سے قبل ہی قسمت کی دیوی مہربان
سارہ نے بتایا کہ امریکا کی ہر چیز میں شدت ہے، جہاں آپ کو پیزا ملتا ہے وہاں آپ کو پروٹین بھی ملتا ہے اور جہاں آپ کو چاکلیٹ ملتی ہے وہیں آپ کو سلاد بھی ملتی ہے یہی وجہ تھی کہ وہاں جتنا وزن میرا بڑھا تھا وہیں میں نے زندگی کے نظم و ضبط کر برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ورزش کی اور اتنا ہی اپنا وزن کم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔