حکومت سندھ نے 47 ہزار معذوروں پر 73 کروڑ خرچ کیے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 11 دسمبر 2018
5سال کے دوران وفاق سے زکوٰۃ کی مد میں 6 ارب 66 کروڑ سے زائد رقم موصول ہوئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

5سال کے دوران وفاق سے زکوٰۃ کی مد میں 6 ارب 66 کروڑ سے زائد رقم موصول ہوئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

اسلام آباد: سندھ حکومت کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 5 سال میں 47 ہزار سے زائد معذور افراد پر 73 کروڑ سے زائد خرچ کیے۔

سندھ حکومت نے معذور افراد سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق نے  5سال میں سندھ کو زکٰوۃ کی مد میں 6 ارب 66 کروڑ سے زائد ادا کیے، جن میں سے تعلیم کی مد میں 89 معذور افراد کو 2 کروڑ 61 لاکھ سے زائد ادا کیے۔

اس کے علاوہ دینی مدارس کے 221 معذور افراد کو 51 لاکھ 97 ہزار روپے ادا کیے گئے، صحت اور بحالی کی مد میں 4 ہزار معذور افراد پر 50 کروڑ خرچ ہوئے، 148 معذور خواتین کی شادیوں پر 14 کروڑ 48 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔