- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
جنوبی افریقی لیگ بھی سٹہ مافیا کی ہٹ لسٹ پر آگئی
ڈربن: جنوبی افریقی سپرلیگ بھی سٹہ مافیا کی ہٹ لسٹ پر آگئی، ڈربن کے کنگسمیڈ اسٹیڈیم سے 2 بدنام زمانہ برطانوی پکڑے گئے۔
جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی سپر لیگ بھی سٹے بازوں کی نظر میں آگئی ہے۔ گزشتہ دنوںکنگسمیڈ اسٹیڈیم میں ڈربن ہیٹ اور جوزی اسٹارز کے میچ میں ممکنہ طور پر 2 افراد کو ’جوئے سے متعلق سرگرمی‘ میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا، ان پر کھیل میں مداخلت کا الزام عائد ہوا مگر بعد میں ضمانت بھی ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں برطانوی شہریت کے حامل اور ان کی عمریں بالترتیب34 اور 35 برس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اس سے قبل بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے جاچکے،ان کا نام ایسے افراد کی فہرست میں شامل ہے جن پر دنیا بھر کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں انٹرنیشنل میچز کے دوران شرکت پر پابندی ہے۔ یہ دونوں ہاسپٹلٹی سوئٹ میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے آغاز پر بھی 2 افراد کو مشکوک سرگرمیوں پر حراست میں لیا گیا تھا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو تھابنگ موروئے کا کہنا ہے کہ یہ افراد دراصل پچ سائیڈنگ سے میچ کی معلومات اور ڈیٹا غیرقانونی سٹہ مافیا تک پہنچاتے ہیں، ہم نے تماشائیوں سے بھی مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی درخواست کی ہے۔
گرفتار ہونے والے دونوں افراد خود کو بزنس مین بتاتے ہیں، ان کی 35، 35 ڈالر کے عوض ضمانت بھی ہوگئی،وکیل رائے سنگھ نے کہاکہ اگر میرے موکلین پر اسٹیڈیمز میں داخلے پر ہی پابندی عائد تھی تو پھر ان کو اس مقابلے کیلیے ٹکٹ ہی کیوں فروخت کیے گئے، میں نے پولیس اسٹیشن میں آفیشلز پر ثابت کردیا کہ ان کے جوئے یا میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، میں عدالت میں بھی ان دونوں کا کیس لڑوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔