مساجد اور مدارس کا وضو کا پانی پودوں کو دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2018
داتا دربار اور پاکپتن شریف کے درباروں کے وضو کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ٹینک لگائے جائیں، جسٹس علی اکبر قریشی۔ فوٹو:فائل

داتا دربار اور پاکپتن شریف کے درباروں کے وضو کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ٹینک لگائے جائیں، جسٹس علی اکبر قریشی۔ فوٹو:فائل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں مساجد اور مدارس کے وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نسیم کھوکھر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری اوقاف، ایم ڈی واسا اور ڈائریکٹر پی ایچ اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب بھر کی مساجد اور مزارات کے وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم دیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ داتا دربار اور پاکپتن شریف کے درباروں کے وضو کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ٹینک لگائے جائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔