لاہور میں محنت کش کے 5 بچے گھر سے اغوا

ویب ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2018
مغوی بچوں میں 4 بیٹیاں اور ایک کمسن بیٹا شامل ہے۔ فوٹو:فائل

مغوی بچوں میں 4 بیٹیاں اور ایک کمسن بیٹا شامل ہے۔ فوٹو:فائل

 لاہور: رائیونڈ کے علاقے میں محنت کش کے 5 بچے گھر سے اغوا ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ تاجدین نامی شخص محنت مزدوری پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر 4 بیٹیوں اور ایک کمسن بیٹے سمیت پانچ بچوں کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والوں میں 22 سالہ مریم ، 20 سالہ کرن، 18 سالہ ملت، 10 سالہ سدرہ اور 14 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

پولیس نے والد تاجدین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ والد کے مطابق بچے گھر میں اکیلے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مغویوں کا والد تاجدین مقامی فیکٹری میں مالی کا کام کرتا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔