وزیر اعلیٰ پنجاب نے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2018
تقرر و تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری،فوٹو: فائل

تقرر و تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری،فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں تقرریوں و تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز تقر ریوں  اور تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا، ان کے احکامات کی روشنی میں ہوم سیکرٹری نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں  میں تاحکم ثانی تقر ریوں  اور تبادلوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی زیرِ کار تقرریوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، کسی اسامی پر تقرری ناگزیر ہوئی تو وزیراعلیٰ سے پیشگی منظوری لینا پڑے گی۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔