وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

ویب ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2018
ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو: سوشل میڈیا

ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی  باضابطہ ملاقات ہے۔اس سے قبل چند روز قبل بڑھتی ہوئی آبادی  کنٹرول کرنے کے حوالے سے سمپوزیم سے مولانا طارق جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستان کو مدینے جیسی  فلاحی ریاست بنانے کے اعلان پرعمران خان کوسلام پیش کرتا ہوں، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔